غیرمنتخب ججوں کا کام نہیں وہ یہ فیصلہ کریں قومی ایمرجنسی سے کیسے نمٹا جائے:وائٹ ہائوس
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عدلیہ میں ٹھن گئی،فیڈرل کورٹ نیامریکی صدر کو ٹیرف کے تقرر سے روک دیا،عدالت نے کہا ٹرمپ کو محصولات مقررکرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکردی،وائٹ ہائوس نے کڑی تنقید کرتے ہوئیکہا غیرمنتخب ججوں کا کام نہیں کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ قومی ایمرجنسی سے کیسے نمٹا جائے،عدالتی بغاوت قابو سے باہر ہو چکی ہے۔