لندن(آئی این پی ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی سربراہ کو حکم دیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر حملے کا منصوبہ تیار کریں۔برطانوی اخبار دی میل کی رپوٹر کے مطابق سینئر امریکی فوجی عہدیدار گرین لینڈ پر حملے کے منصوبے کے مخالف ہیں اور صدر ٹرمپ کی توجہ نسبتا کم متنازعہ سمجھے جانے والے امور کی جانب کرائی جارہی ہے جن میں روس کے گھوسٹ جہازوں کو سمندروں میں روکنا یا ایران پر حملہ کرنا بھی شامل ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ حملے کی منصوبہ بندی تیار کریں تاہم جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت کی جارہی ہے، ان کے نزدیک یہ عمل غیرقانونی ہوگا اور کانگریس اس کی حمایت نہیں کرے