علیمہ خان کے ساتویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے حکم پر سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک اور الفلاح بنک نے بانی پی ٹی آئی اورسابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے مجموعی طور پر 11 اکاؤنٹس منجمد کردئیے ہیں۔ منجمد کئے گئے اکاؤنٹس میں علیمہ خانم کے ذاتی اکاؤنٹس کے ساتھ ٹرسٹ کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں ۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سٹینڈز چارٹرڈ بنک نے ملزمہ کے 10 اکاؤنٹس اور الفلاح بنک نے ملزمہ کا ایک اکاؤنٹ منجمد کردیا ہے عدالت نے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر مسلم کمرشل بنک اور یونائیٹڈ بنک سمیت 5 بنکوں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں جبکہ وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت نے ساتویں مرتبہ علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں