پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بچوں کے تحفظ کا ترمیمی بل منظور کرلیا

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پنجاب ڈیسٹی ٹیوٹ اینڈ نیگلیکٹڈ چلڈرن (ترمیمی) بل 2025 کو منظور کرلیا۔ بل آئندہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل کیا جائے گا۔ترمیمی بل کا مقصد بچوں کے تحفظ کے لیے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانا اور بدسلوکی، نظراندازی اور استحصال جیسے سنگین جرائم کے خلاف مؤثر قانون سازی کرنا ہے۔بل کے متن کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی اور بدسلوکی کے واقعات پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں جبکہ انفورسمنٹ اور پینلٹی نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا گیا ہے۔