قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا

 جہیز پر پابندی کا بل رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا تھا‘کمیٹی نے  متفقہ طور پر بل کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا
اسلام آباد (آئی این پی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز  پر پابندی کا بل مسترد کر دیا۔ خرم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں  جہیز پر پابندی کے بل پر بحث ہوئی۔جہیز پر پابندی کا بل رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا جس میں جہیز کو غیر قانونی قرار دینے اور سزائوں کی تجویز شامل تھی۔اس کے علاوہ والدین کو رضاکارانہ تحائف دینے کی اجازت کی شق بھی اس بل میں شامل تھی تاہم بحث کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز بل مسترد کر دیا اور  اور متفقہ طور پر بل کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا۔