سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں کرمنل لا ترمیمی بل 2026 منظور

ملازمین پر ظلم کرنے پر جرمانہ ، کم از کم جرمانہ ہونے سے ایک رکاوٹ یا ڈر ہوگا، سینیٹرسرمد علی 
اسلام آباد(آئی این پی ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے کرمنل لا ترمیمی بل 2026 منظور کرلیا جبکہ جبکہ کمیٹی  میں   چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال اور دیگر افسران کو تمغہ امتیاز کے لئینامزد کرنے پر سخت تنقید کی  گئی  ۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ  کا  اجلاس چئیرمین  فیصل سلیم رحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس  میں سینیٹر سرمد علی نے کرمنل لا ترمیمی بل 2026 پیش کیا جسے کمیٹی نے منظور کرلیا  ۔ اس موقع پر سینیٹرسرمد علی نے کہا کہ گھریلو ملازمین کو تنخواہ نہیں ملتی، تشدد بھی ہوتا ہے،  بل کے تحت گھریلو ملازمین پر ظلم کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے، کم از کم جرمانہ ہونے سے ایک رکاوٹ یا ڈر ہوگا۔اس پر چیئرمین کمیٹی فیصل سلیم رحمان نے کہا کہ اسی قسم کا قانون اسلام آباد میں پہلے سے موجود ہے، پہلے سے موجود قوانین اور اس کا ایک تقابلی چارٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔   وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ہرکہانی کے دو رخ ہوتے ہیں، گھریلو ملازمین کی شکایت پر جرمانے ہونے لگے تو مسائل ہونگے ، فیصل آباد میں پوش جگہ پر مافیا ہیں،  یہ پولیس کو 2 ،2 ہزاردیکر مالکان کے خلاف مقدمات درج کراتے ہیں، یہ سرمد صاحب سے زیادتی ہے