قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق چائلڈ میرج ترمیمی بل وزارت مذہبی امور کوبھیجنے کی مخالف

اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے چائلڈ میرج ترمیمی بل کووزارت مذہبی امور بھیجنے کی مخالفت کردی ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ بل اسی کمیٹی کے پاس رہے گا اور آئندہ اجلاس میں بحث کی جائیگی ،کمیٹی اجلاس میں کمسن شادی کے معاملے پر اراکین الجھ پڑے جبکہ چار شادیوں  کے معاملے پر حنیف عباسی کے ریمارکس پر کمیٹی اجلاس میں قہقے لگ گئے،کمیٹی نے 26 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا ہے۔ کمیٹی نے قیدیوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کے لیے اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے