بچوں کا تحفظ، قوانین میں اہم پیشرفت،قائمہ کمیٹی سے ترمیمی بل منظور

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بچوں کے ساتھ زیادتی، استحصال اور نظراندازی کے کیسز سے متعلق اہم ترامیم منظور کر لیں۔اجلاس چیئرمین صفدر ساہی کی زیرِ صدارت ہوا جس میں پنجاب ڈیسیٹیٹیوٹ اینڈ نیگلیکٹڈ چلڈرن (ترمیمی)بل 2025 منظور کیا گیا۔بل کا مقصد بچوں کے تحفظ کیلئے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانا اور سزائوں و نفاذ کے نظام کو مئوثر بنانا ہے۔ترمیمی بل کے تحت 2004 کے قانون میں متعدد دفعات میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ یتیم، بے سہارا اور نظر انداز بچوں کو بہتر قانونی سہارا فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں سیکرٹری پارلیمانی امور خالد محمود، سپیشل سیکرٹری قانون سازی محسن مسعود بخاری اور چیف وہپ ن لیگ رانا ارشد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔