لاہور پولیس امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف متحرک ہے:سی سی پی او بلال
لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے رواں سال کے دوران 1156 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سٹی ڈویڑن میں 293، صدر ڈویڑن میں 267 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں 221 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ دیگر ڈویڑنز میں بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف متحرک ہے، لاؤڈ اسپیکر اور ممنوعہ ساؤنڈ سسٹم کے غیر قانونی استعمال پر بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔