پولیس نقص امن کا سبب عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے:بلال صدیق کمیانہ
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس محرم الحرام کی آمد کے پیش ِ نظر پنجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ 2015ء کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف سرگرم ِ عمل ہیں۔اس ضمن میں رواں سال اب تک861ملزمان کو گرفتار کر کے 636مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روزیہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 76ملزمان،صدر میں 233، کینٹ میں 162، ماڈل ٹاؤ ن میں 122، سٹی میں 164اور سول لائنز میں 104ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے پْرامن انعقاد کیلئے ساؤنڈ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔