راولپنڈی(آئی این پی) ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ بورڈ کے مطابق طالبہ عطفہ جاوید 1156 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں، جبکہ نور فاطمہ ساجد 1151 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔ تیسری پوزیشن نبیحہ ایمان اور منیب شاہ نے مشترکہ طور پر 1142 نمبر لے کر حاصل کی۔ نتائج کے مطابق طالبات نے ایک بار پھر نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے طلبہ پر سبقت حاصل کرلی۔ مجموعی طور پر 61 ہزار 409 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 36 ہزار 896 کامیاب قرار پائے۔ بورڈ کے جاری کردہ