لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے ،چوریاں،شہری مال وزرسے محروم

لیاقت آباد میں ساجد سے 2لاکھ65ہزار اور موبائل فون، دیگر سامان چھین لیا گیا
 لاہور(کرائم ررپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق شادباغ میں غضنفر سے 2لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون, ہربنس پورہ میں نصر اللہ سے 2لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں ساجد سے 2لاکھ65ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں جلال سے 2لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا. ٹاؤن شپ اور لٹن روڈ سے گاڑیاں جبکہ گڑھی شاہو ربوی روڈ اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔