لاکھوں کے ڈاکے چوریاں ، شہری بے بس

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مانگا منڈی میں شہباز سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون۔ہڈیارہ میں محنود سے 1لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون,مصری شاہ میں افتخار سے 1لاکھ 35ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔اچھرہ میں زبیر سے1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون,گرین ٹاون میں سلامت سے 1 لاکھ 15ہزار نقدی اور موبائل فون،کاہنہ میں مشہود سے 1 لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ٹاون شپ اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ ہنجروال راوی روڈ گلشن راوی اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔