سچوروں کی سندر،ہڈیارہ ،مسلم ٹا ئون، ماڈل ٹا ئون ،جوہرٹا ئون ،شادمان ،سبزہ زار ،شالیمار،نشترکالونی میں ڈکیتیاں
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،3موٹرسائیکلیں اور 2کاروں سے محروم کردیاگیا۔بتایاگیاہے کہ ڈاکو ماڈل ٹا ئون میں عاطف سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون،جوہر ٹا ئون میں ہارون سے 2لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان میں ندیم سے 2لاکھ 25ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگرقیمتی سامان،سبزہ زار میں اویس سے2 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار میں اظہر سے 2 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، نشترکالونی میں صدیق سے 1 لاکھ 80ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے۔چوروں نے سندر اور ہڈیارہ سے کاریں جبکہ مسلم ٹا ئون ،اچھرہ اور غالب مارکیٹ سے موٹرسائیکلیں لے کر رفوچکر ہوگئے۔