گھریلو ملازم پر تشدد، 11 سالہ بچے کی ٹانگ ٹوٹ گئی

 عبداللہ ے جسم پر گہری چوٹیں، زخمی بچہ گزشتہ 10 روز سے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ،پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا
 جوہر ٹاؤن ایچ تھری بلاک کے رہائشی حسین پر اپنے 11 سالہ گھریلو ملازم عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورشہر میں گھریلو ملازم پر مبینہ تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں جوہر ٹاؤن ایچ تھری بلاک کے رہائشی حسین پر اپنے 11 سالہ گھریلو ملازم عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔متاثرہ بچے کے اہلخانہ کے مطابق تشدد کے باعث عبداللہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ اس کے جسم پر بھی گہری چوٹیں آئیں۔ زخمی بچہ گزشتہ 10 روز سے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج ہے۔اہلخانہ نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ تاحال پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔متاثرہ بچے کے لواحقین نے حکام سے واقعے کا نوٹس لے کر ذمہ دار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے