نشے میں دھت افراد کا خواجہ سراؤں پر تشدد، ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی

لاہور(کرائم رپورٹر) ریس کورس کے علاقے میں نشے میں دھت افراد کا خواجہ سراؤں پر بدترین تشدد ایک خواجہ سرا کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ریس کورس تھانے کی حدود میں واقع بستی سیدن شاہ میں دو خواجہ سراؤں پر مبینہ تشدد کا واقعہ  جس کے نتیجے میں ایک خواجہ سرا کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ دوسرے کے چہرے اور جسم پر تشدد  کیا متاثرہ خواجہ سراؤں کا الزام ہے کہ نشے میں دھت مسلح افراد نے ان پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے انہیں خوفزدہ کرنے کے لیے فائرنگ بھی کی متاثرہ فریق نے الزام عائد کیا ہے کہ زبیر عرف زینو نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ انہیں جان سے مارنے کی نیت سے تشدد کا نشانہ بنایا دوسری جانب ریس کورس پولیس نے متاثرہ خواجہ سراؤں کی مدعیت میں شہروز، بھولا گجر اور شوکت گجر کے تین نامعلوم نواسوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار۔ء￿  شروع کر دیے ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا،