راولپنڈی (آئی این پی ) راولپنڈی میں 38 سالہ سافٹ وئیر انجینئر کی گردن پر ڈور پھر گئی ۔ واقعہ راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ میں پیش آیا جہاں 38 سالہ سافٹ وئیر انجینئر نعمان کی گردن پر ڈور پھر گئی، ناصرف گردن پر ڈور پھرنے سے زخم آیا اس کے علاوہ موٹرسائیکل سے نیچے گرنے سے ٹانگ پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں، جس کے باعث امدادی ٹیموں کی مدد سے نعمان کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔