گھوڑی پر تشدد کر کے ٹانگ توڑ دی،2ملزم زیرحراست

سید والا(خصوصی رپورٹ) سید والا میں بااثر افراد نے 7 ماہ کی گھوڑی پر تشدد کر کے ٹانگ توڑ دی، اطلاع ملنے پر پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا تا حال مقدمہ درج نہ ہو سکا تفصیل کے مطابق سید والا کے نواحی گا ئوں رنیرہ میں زمین سے گزرنے کے تنازع پر ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑی سے مسلح اکرام عمران عرفان حیات اور صداقت علی 5 ملزمان نے 7 ماہ کی گھوڑی (وچھیری) کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ،جس کے نتیجہ میں اس کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی مقامی پولیس ون فا ئو کی کال کو رسپانس کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچی اور وہاں سے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا تا حال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔