کسووال(خصوصی رپورٹ)ستھرا پنجاب ٹیم کسووال کا ایک ملازم رکشہ پر سوار ہوتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر ٹانگ تڑوا بیٹھا۔نیاز حسین ولد فدا حسین سکنہ 102 بارہ ایل ڈیوٹی کے دوران رکشہ پر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک پا ئوں پھسلنے کے باعث زمین پر گر پڑا۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیوٹیم نے اسے قریبی مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ اس کی ایک ٹانگ فریکچر ہو چکی ہے۔