کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر چہل قدمی کے دوران فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔انہوں نیے بتایا فجر کی نماز کے بعد وہ حسبِ معمول گھر کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے اچانک سڑک کے ٹوٹے ہوئے حصے میں پاؤں پھنس گیا۔انہوں نے بتایا میرا پاو?ں خستہ حال سڑک کے گڑھے میں اٹکا، میں زور سے گرا، سر بھی روڈ پر لگا اور ٹانگ ٹوٹ گئی۔ اللہ کا شکر ہے آنکھ محفوظ رہی۔ڈاکٹرز نے پلاسٹر کے بعد 6 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے