پاک فوج نے طورخم کے نزدیک افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے کی جانے والی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی بروقت اور مؤثر طریقے سے کی گئی، جس سے دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔واقعے میں دراندازی کرنے والا افغان طالبان سرغنہ قہرمان ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا۔ ذرائع کے مطابق قہرمان کا تعلق جلال آباد سے تھا اور وہ اپنے گروہ کے ساتھ پاکستانی حدود میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔پاک فوج نے اس کارروائی کے ذریعے نہ صرف دشمن کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا بلکہ علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے مؤثر پیغام بھی دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی یہ جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔یہ کارروائی پاک فوج کی بار بار کی متحرک اور پیشگی منصوبہ بندی کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے، جس سے سرحدی علاقوں میں تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔