پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شمالی وزیرستان کے ارندو اور کرم سیکٹر میں مؤثر جوابی کارروائیاں جاری رکھیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران اہم پوسٹس اور دہشت گردوں کے مراکز کو تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کی کئی پوسٹس چھوڑ کر دہشت گرد فرار ہو گئے۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے صرف طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر کیے جا رہے ہیں تاکہ شہری علاقوں کو محفوظ رکھا جا سکے اور دہشت گردوں کی کارروائیوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی کے آلات کا استعمال کیا گیا تاکہ دشمن کو کم سے کم نقصان پہنچے اور کارروائیاں زیادہ مؤثر ثابت ہوں۔پاک فوج کے مطابق یہ اقدامات ملکی سیکیورٹی اور سرحدی حدود کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہیں اور آئندہ بھی دہشت گرد گروہوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ خطے میں امن و استحکام قائم رہے۔