فتنہ الخوارج کی جانب سے سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کا سلسلہ جاری

فتنہ الخوارج کی جانب سے سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کا سلسلہ جاری


جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک میں خوارج نے بارود سے بھری گاڑی کا دھماکا کیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 8 سال کی ایک معصوم بچی بھی شامل ہے۔  
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کی انتظامیہ نے زخمیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن کا تعلق علاقے سے ہے۔  اس سے قبل نورڑ میں حملہ، جس میں 3 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے، جن میں 2 حافظ قرآن بچے بھی شامل تھے۔  بنوں کینٹ پر حملے میں 22 شہری شہید، اور ٹانک، باڑہ سمیت دیگر قبائلی علاقوں میں بھی سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ خوارج اپنی بزدلانہ روش اپناتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں، اور سکیورٹی فورسز کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔