عائشہ اظہر، جو سہنرے دور کے مشہور گیت "میرا دل یہ پکارے آجا" پر رقص سے شہرت کی بلندیاں چھو چکی ہیں، اب پھر خبروں کی سرخیوں میں آ گئی ہیں۔
وہ پاکستانی سوشل میڈیا سینسیشن کے طور پر اپنی منفرد شناخت رکھتی ہیں۔پہلی بار 2022 میں اپنی قریبی دوست کی شادی کے دوران، اس گانے پر رقص کرتے ہوئے ان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس نے ان کی شہرت میں اضافہ کیا۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے بارے میں اہم انکشافات کیے۔
انہوں نے بتایا کہ:وہ صرف 18 سال کی ہیں، مگر ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے وقت صرف 14 سال کی تھیں۔
وہ اس وقت ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر سرگرم ہیں، لیکن ان کا خواب ماڈلنگ میں آگے بڑھنے کا ہے۔
انہوں نے میٹرک مکمل کیا ہے، مگر پڑھائی جاری رکھنے کا ارادہ واضح نہیں کیونکہ وہ ماڈلنگ کو ترجیح دیتی ہیں۔
عائشہ کا کہنا ہے کہ وہ اکیڈمکس کے علاوہ کچھ کرنا چاہتی ہیں، اور ان میں وہ صلاحیت نہیں کہ تعلیم مکمل کر سکیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ وہ میٹرک میں تین بار فیل ہو چکی ہیں اور آخرکار اپنے دوستوں کی مدد سے پاس ہوئی ہیں، جو انہیں اسکول بھیجتے رہے۔عائشہ اظہر کا یہ انکشاف ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک نیا پہلو لے کر آیا ہے، جو ان کے مستقبل کے بارے میں نئے سوالات اور امکانات پیدا کر رہا ہے۔