بار بار عمرہ کرنے پر تنقید، ٹک ٹاکر کا ردعمل وائرل

بار بار عمرہ کرنے پر تنقید، ٹک ٹاکر کا ردعمل وائرل

پاکستانی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے بار بار عمرہ ادا کرنے پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا مؤثر جواب دیا ہے۔

 کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر معروف اور مقبول ڈیجیٹل کریئیٹرز ہیں جنہیں لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں۔یہ دونوں کریئیٹرز مارچ 2025 میں عمرہ ادا کر چکے ہیں اور اب رمضان کے دوران اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوبارہ سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔کسی نے سوشل میڈیا پر کنول آفتاب سے سوال کیا کہ آپ کے پاس پیسہ ہے، اس لیے آپ بار بار عمرہ کرتے ہیں۔ اس پر کنول آفتاب نے ایک ویڈیو میں جواب دیا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بلواوا صرف قسمت سے نہیں ملتی، بلکہ آپ کے پاس پیسہ ہے، اس لیے آپ بار بار عمرہ کرتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ صحیح نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سے زیادہ امیر لوگوں کو دیکھا ہے جو کبھی عمرہ کرنے نہیں آتے، ہوسکتا ہے کہ ہمارے پاس ان جتنا پیسہ نہ ہو، مگر پھر بھی وہ عمرہ کے لیے نہیں آتے۔

کنول آفتاب نے واضح کیا کہ پیسہ اہم ہے، مگر نیت اور ارادہ بھی عمرہ کی ادائیگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین ان کے جواب سے اتفاق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اصل چیز نیت اور ارادہ ہے۔تاہم، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عمرہ کے لیے پیسہ بھی بہت ضروری ہے، خاص طور پر اداکاروں اور انفلوئنسرز کے لیے، کیونکہ ان کی زیادہ آمدنی کی وجہ سے وہ بار بار عمرہ کے سفر کا منصوبہ بنا لیتے ہیں، جبکہ عام لوگ بمشکل ایک عمرہ ہی کر پاتے ہیں۔