بالی ووڈ فلم ’ویلکم‘ میں بلو کے یادگار کردار سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی اداکار مشتاق خان 56 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتاق خان طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور حال ہی میں ان کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی تھی۔ وہ ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں 24 ستمبر کو ان کا انتقال ہوا۔مشتاق خان نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے فنی کیریئر کے دوران متعدد بالی ووڈ فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کیا اور مختلف نوعیت کے کرداروں کے ذریعے ناظرین میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔