امریکی اداکارہ اور تین بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی ڈایان لیڈ کا 89 برس کی عمر میں انتقال

امریکی اداکارہ اور تین بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی ڈایان لیڈ کا 89 برس کی عمر میں انتقال

 امریکی اداکارہ اور تین بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی ڈایان لیڈ 89 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔

 ان کی بیٹی اور مشہور اداکارہ لورا ڈرن نے تصدیق کی کہ لیڈ کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر انتقال کیا ہے۔ڈایان لیڈ نے اپنے 7 دہائیوں پر محیط فنی سفر میں مضبوط، ذہین اور پیچیدہ کردار ادا کیے۔ انہوں نے فلموں ‘ایلِس ڈز نٹ لِو ہئیر اینی مور’, ‘وائلڈ ایٹ ہارٹ’ اور ‘ریمبلنگ روز’ میں اپنی شاندار اداکاری کی بدولت آسکر کی نامزدگیاں حاصل کیں۔ وہ ٹی وی اور فلموں میں 120 سے زائد کردار ادا کر چکی ہیں، جن میں ‘چائنا ٹاؤن’, ‘سِٹیزن رُوتھ’, ‘جائے’ اور ‘این لائٹنڈ’ شامل ہیں۔1935 میں امریکی ریاست مسسی سیپی میں پیدا ہونے والی ڈایان لیڈ نے اپنی اداکاری کا آغاز نوعمری میں کیا۔ انہوں نے نیویارک میں ماڈلنگ اور ڈانس سے کیریئر شروع کیا، اور بعد میں ٹی وی ڈراموں ‘پیری میسن’ اور ‘دی فیو جیٹو’ میں کام کیا۔

لیڈ نے 1995 میں فلم ‘مسز منک’ لکھی، ہدایت دی اور اس میں اداکاری بھی کی۔ 2010 میں وہ، ان کے سابق شوہر بروس ڈرن اور بیٹی لورا ڈرن کو ہالی ووڈ واک آف فیم پر مشترکہ ستاروں سے نوازا گیا۔اپنی بیماری کے باوجود، لیڈ نے 2023 میں اپنی بیٹی کے ساتھ یادگار کتاب ‘ہنی، بیبی، مائن’ لکھی، جو ماں بیٹی کے درمیان زندگی، محبت اور موت پر مبنی گفتگوؤں پر مشتمل ہے۔