معمر رانا کی نشے میں دھت ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ میرا کا اہم انکشاف

معمر رانا کی نشے میں دھت ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ میرا کا اہم انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اداکار معمر رانا کے دفاع میں سامنے آ گئیں اور کہا کہ معمر رانا پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اداکارہ میرا نے اپنی بات میں کہا کہ معمر رانا کے بے شمار مداح ہیں جو ان کی حمایت میں آئیں گے، اور ان کی حالیہ فلم "باپ" بھی سینما گھروں میں کامیابی سے چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معمر رانا کو پاکستان کے سلمان خان کی مانند سمجھا جانا چاہیے، لیکن انہیں اس بات کی فکر ہو رہی ہے کہ وہ غلط ہاتھوں میں ہیں۔میرا نے یہ بھی کہا کہ معمر رانا کو مکمل حفاظت کی ضرورت ہے اور ان کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

یہ بیان ایک ویڈیو کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں معمر رانا کو چلنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں کیں، جن میں ایک یہ بھی تھی کہ اداکار نے شراب نوشی کی ہے، جس کی وجہ سے وہ چلنے اور بات کرنے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں۔