ملکی ترقی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: شازیہ مری

ن لیگ   حکومت کو صرف اس لئے سہارا دیا تاکہ ملک چل سکے، وعدے پورے نہیں ہوئے 
حکومت کو ہمارے منتخب نمائندوں اور عوام کی ڈیمانڈ کا بھی خیال کرنا ہوگا:رہنما پی پی کی میڈیا سے گفتگو
سانگھڑ(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا  ملک کی ترقی اور بھلائی کیلئے انتشاری ٹولے کے علاوہ سب پارٹیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ گزشتہ روز  میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  شازیہ مری نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کیلئے بلاول بھٹو نے جو اہم کردار ادا کیا وہ آئینی نظام کو مستحکم کرنے کیلئے کیا ہے، شہید بینظیر بھٹو نے اپنے منشور اور میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا ذکر کیا تھا۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت کو صرف اس لئے سہارا دیا کہ ملک چل سکے، ہمارے ساتھ کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کئے گئے