سیکٹر جی نائن، پشاور موڑ سے متعدد افغانی گرفتار،غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور مری میں ریاستی رٹ کے نفاذ کے لئے بڑا سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔سیکٹر جی نائن، پشاور موڑ، جی نائن مرکز اور گرد و نواح میں مشترکہ کارروائیاں کی گئیں، راولپنڈی کے پیر اورنگزیب ٹان، پیر صاحبہ ٹان، کرسچین کالونی، اعوان ٹان اور مصریال روڈ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔پنڈورا اور کٹاریاں سمیت مختلف علاقوں میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا، جہلم کے ایاز ٹائون، غازی ٹائو ن، منگلا روڈ، چک آکا، دینہ کی کچی آبادیوں میں کارروائیاں کی گئیں، چکوال سٹی، صدر، نیلہ، ڈھوڈیال، کلر کہار اور ونہار میں دہشت گردی خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا گیا۔مری کے ایم آئی ٹی اور گھیکا گلی میں پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی، رینجرز، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، ڈولفن سکواڈ اور انٹیلیجنس اداروں نے کارروائی میں مشترکہ شرکت کی، 368 اہلکاروں اور متعدد سیکشنز پر مشتمل مربوط آپریشنل فریم ورک فعال کیا گیا۔غیر قانونی افغان شہریوں کی سکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور کرایہ داری معاہدوں کی سخت جانچ پڑتال کی گئی، جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی