اغوا کے بعد شہری کا قتل ،ملزم چکوال سے پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اقبال ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو چکوال سے گرفتار کرکے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اقبال ٹاؤن مرتضیٰ اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہری غلام حسین کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزم ذیشان عباس کو چکوال سے گرفتار کرکے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹائون مرتضی اسلم کے مطابق ملزم نے مقتول کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے پیسے لیے تھے،بیرون ملک نہ بھجوانے پر مقتول نے ملزم ذیشان عباس سے اپنی رقم کا تقاضا کیا،ملزم مقتول غلام حسین کو اغواء￿  کرکے چکوال لے گیا اور ویران جگہ لے جا کر فائرنگ کر کے بیدردی سیقتل کردیاقتل کرنے کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیاملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاپولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے