لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں اہم انتظامی فیصلہ سامنے آ گیا۔صوبہ بھر میں تقریباً 200 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دے دیا گیا۔ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کا پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت صوبہ بھر میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائینگے۔ غفران احمد ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور عملدر آمد کے ذمہ دار ہونگے۔