پٹواری 15رشوت لیتے گرفتار

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سرکل آفیسر پاکپتن انسپکٹر کاشف ہاشمی نے ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی ٹریپ ریڈ کرکے پٹواری حلقہ EB / 163 وسیم کو 15 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم نے شہری سے اسکے ورا ثتی انتقال کرنے کے عوض15 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔