بصیرپور(خصوصی رپورٹ)ڈی ایس پی سعیدانورکی ز یرنگرانی ایس ایچ اوچورستہ میانخاں مہرمحمداشرف نے ٹیم کے ہمراہ سرغنہ ریاض سمیت2رکنی سائیں ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا۔ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں متعددوارداتوں کاانکشاف کیا۔ انکی نشاندہی کے مطابق 4لاکھ تیس ہزارروپے کی نقدی ،چار موٹر سائیکل،بھینس سمیت 13لاکھ روپے سے زائدمالیتی مال مسروقہ بر آمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔