ملزموں کے قبضہ سے 12موبائل فون ، 6لاکھ نقدی بر آمد ، مقدمہ
چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ )پولیس تھانہ شاہکوٹ نے مختلف وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 12 موبائل فون اور 6 لاکھ نقدی بر آمدکر لی،ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ سب انسپکٹر قمر عباس نے ہمراہ ٹیم کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2 اراکین کو گرفتار کیا انکے قبضہ سے 7لاکھ روپے مالیت کے 12موبائل فون اور 6لاکھ روپے نقدی بر آمد کر لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔