2رکنی ڈکیت گینگ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹت)ایس ایچ او مزنگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک ڈکیت گینگ کوسرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کیا گیا،ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ذوہیب اور اس کا ساتھی شہزاد شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے 2 پسٹل 30 بور گولیاں اور نقدی رقم برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ کر دیا گیا۔