لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی متحرک ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان چوری ، ڈکیتی راہزنی اور جھپٹا کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان میں گینگ کا سرغنہ زمان عرف شہزادہ اور اس کا ساتھی سلیمان شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے 4 موٹر سائیکلز،6 من لوہا،2 پسٹل، 30 بور گولیاں اور نقدی رقم برآمد کر لی ۔ملزمان کے خلاف تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالے انویسٹی گیشن کر دیا گیا۔