ڈکیتی چوری کے 12 مقدمات ، 2رکنی زاہدو ڈکیت گینگ گرفتار

ملزمان کا ہربنس پورہ میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرکے فرار ہونے کا بھی اعتراف
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی چوری کے 12 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2رکنی زاہدو ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ہربنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی چوری کے 12 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ کے زاہد عرف زاہدو اور سرور کو گرفتار کرلیاایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان سے 4موٹر سائیکلیں، نقدی،2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی۔ملزمان کا ہربنس پورہ کے علاقے میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرکے فرار ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں،