51 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2رکنی زین ڈکیت گینگ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری کے 51 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2رکنی زین ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق غازی آباد پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، چوری کے 51 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 2رکنی زین ڈکیت گینگ کوگرفتار کرلیاملزمان میں سرغنہ زین اور فخر عباس شامل ہیں ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان سے7 موٹر سائیکلیں،3موبائلز، نقدی، 2پستول میگزینز اور گولیاں برآمد کر لی گئی ملزمان کا لاہور کے مختلف علاقوں میں گن پوآنٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیاملزمان سے برامدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی کینٹ نے ایس ایچ او غازی آباد فیصل ندیم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ جرآم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروآیاں جاری ہیں،