قصور(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر پتوکی پولیس نے منشیات فروش کو 20 لٹر شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس تھانہ صدر پتوکی میں تعینات اے ایس آئی ہاشم علی نے مقدمہ درج کروایا کہ دوران گشت حبیب آباد پتوکی کے رہائشی ملزم محمد آصف ولد عاشق آرائیں سے پلاسٹک کین میں20لٹر دیسی شراب بر آمد ہوئی ہے، جس پر پولیس تھانہ صدر پتوکی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔