منشیات فروش گرفتار، 50 لٹر شراب بر آمد

مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضہ سے 50 لٹر دیسی شراب بر آمد کر لی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ نہر پل کے قریب طالب مسیح نامی شخص رکشے میں شراب لے کر آرہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکہ بندی کر کے رکشہ کو روک لیا، تلاشی کے دوران 50 لیٹر شراب کی کینیاں بر آمد ہوئیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔