چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 لٹر دیسی شراب بر آمد کرکے منشیا ت فروش کوگرفتارکرلیا، ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا ئون جاری۔ پولیس ٹیم نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ریلوے پھاٹک پر کھڑے شخص محمد حفیظ سے 20 لٹر دیسی شراب بر آمد کر لی جو پلاسٹک کین میں موجود تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔