2 منشیات فروش 27 لٹر شراب سمیت گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) پٹرولنگ پوسٹ شہید عبدالخالق88 بارہ ایل کی کارروائی، 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 27 لٹر شراب بر آمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ اوکانوالہ بنگلہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، زیر نگرانی ڈی ایس پی پی ایچ پی ساہیوال اظہر عباس گل پولیس نے منیر جٹ سکنہ 54بارہ ایل کو گرفتار کر کے قبضے سے 14 لٹر شراب جبکہ سجاد حیدر سکنہ 46بارہ ایل کو گرفتار کر کے 11 لٹر دیسی شراب بر آمد کرکے دونوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات تھانہ اوکانوالہ بنگلہ میں درج کرلئے۔