سانگلاہل(خصوصی رپورٹ)سانگلا ہل میں سوئی گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ روزانہ کا معمول بن گیا ، شیڈول کے بغیر بجلی اور گیس بند کر دی جاتی ہے، گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خواتین کو امور خانہ داری میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،شہری ہوٹلوں اور تندوروں پر روٹی کے حصول کے لئے جا رہے ہیں،صبح کے وقت ملازمین اور طلبا بغیر ناشتہ کئے گھروں سے جانے پر مجبور ہیں۔ بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے بھی کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا۔شہریوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر فوری قابو پایا جائے۔