طلب 6800 ایم ایم سی ایف ڈی، شارٹ فال 2500 سے زائد ہوگیا
سیمنٹ کھاد سیکٹر کو فراہمی کم کردی گئی ،سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بند
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)گیس کا مجموعی شارٹ فال 2500 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد ہے ، گھریلو سیکٹر میں 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، گیس کی یومیہ کل پیداور 4 ہزار 290 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد ہے ، ذرائع کے مطابق گیس کی کل طلب 6800 ایم ایم سی ایف ڈی ہے ، صرف نا شتہ اور کھانا بنانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جار ہی ہے ، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی کم کردی گئی ، سی این جی سیکٹر کو بھی گیس کی سپلائی بند ہے۔