16 افسروں کے تقرروتبادلے ، عائشہ ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری ہوم تعینات

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے 16 افسر وں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق افضال احمد قمر کو ڈائریکٹر (آپریشنز)ٹیکسز ونگ بورڈ آف ریونیو ، عائشہ ممتاز کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، محمد نعیم کو ایڈیشنل سیکرٹری (کانفیڈنشل)ایس اینڈ جی اے ڈی اور سید اسد رضا کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سیڈ کارپوریشن تعینات ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور سلمون ایوب کو عہدے سے ہٹا کرایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی جگہ ایوب بخاری کو تعینات جبکہ شاہد عباس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا، میڈم مرزیا سلیم کو پنجاب ریونیو اتھارٹی راولپنڈی اورمحمد شآ رخ سیکرٹری (Colonies)بورڈ آف ریونیو کو فوری طور پر تبدیل کرکے تبدیل کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔مبارک علی رضا کو ڈپٹی سیکرٹری ہوم ، محمد نعیم بشیر کو ڈپٹی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن،ڈپٹی سیکرٹری (سٹاف)ٹو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو عامر حسن کو سیکرٹری (Colonies)،کامران بشیر کو بورڈ آف ریونیو میں ڈائریکٹر (پبلک کمپلینٹس اینڈ فسیلیٹیشن)تعینات کیا گیا ہے۔ سجاد احمد ،محمد انصر اور علی عاطف کی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد کرتے ہوئے انہیں ڈیپوٹیشن پرایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی کے طور پر تعیناتی کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے گورنر پنجاب کی جانب سے جاری احکامات جاری کئے ہیں۔