تقرروتبادلے ، کنول صابر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کنول صابر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دی گئیں۔احمد ایاز کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں اسسٹنٹ چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سمیرا ربانی کو مزید احکامات تک ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی،کیپٹن (ر) عریب احمد مختار فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دی گئیں جبکہ منیبہ فاطمہ کو ترقی دے کر بی ایس 18 میں ڈپٹی سیکرٹری ایکسائز تعینات کر دیا گیا۔