یحیی اخونزادہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات

عثمان یعقوب سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت آبی وسائل :اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن 
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت آبی وسائل کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن احکامات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 20 کے افسر محمد یحیی اخونزادہ کو سیکشن 10 کے تحت ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس اورسیکرٹریٹ سروس گروپ گریڈ 21 کے افسر عثمان یعقوب خان کو سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت آبی وسائل تعینات کیا گیا ہے۔