اسلام آبا د(آن لائن)وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،پولیس سروس گریڈ 21 کے سہیل حبیب تاجک ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات کردیا گیا،سہیل حبیب تاجک اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن میں او ایس ڈی تھے،گریڈ 21 کے سابق آئی جی موٹر وے پولیس سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات کیا گیا ہے،سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ ایوب چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،ایوب چوہدری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے