انڈونیشیا: جاوا کے آتش فشاں کے پھٹنے سے خوف و ہراس، ہزاروں شہری نقل مکانی، فضائی خدمات معطل

انڈونیشیا: جاوا کے آتش فشاں کے پھٹنے سے خوف و ہراس، ہزاروں شہری نقل مکانی، فضائی خدمات معطل

انڈونیشیا کے جاوا جزیرے پر واقع آتش فشاں ماؤنٹ سیمیرو کے پھٹنے کے بعد صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔

 سیمیرو کے 10 بار پھٹنے کے بعد الرٹ کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر راکھ کا اخراج ہوا ہے۔ریسکیو اداروں نے اب تک 900 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے، جبکہ 170 کوہ پیماؤں کو بھی بحفاظت واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کو فوری طور پر نکال کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی جان بچائی جا سکے۔آتش فشاں سے تقریباً 6.4 کلومیٹر دور ایک جھیل کے کنارے کوہ پیماؤں کا کیمپنگ ایریا تھا، جہاں رات گزار رہے تھے، جب دھماکے کے باعث وہ پھنس گئے۔ ان کو محفوظ مقام تک پہنچانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، ماؤنٹ سیمیرو کی بلندی 3,676 میٹر ہے، اور یہ انڈونیشیا کے تقریباً 130 فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے، جس نے ’پیسیفک رنگ آف فائر‘ کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔ حکام نے ممکنہ مزید خطرات کے پیش نظر الرٹ کو بلند رکھا ہے اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔